وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لئے بھر پور اقدامات 217

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان شہر کی ماسٹر پلاننگ شروع کردی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سال 2050ء تک انسانی صورت کو سامنے رکھتے ہوئے فراہمی و نکاسی آب،اربن ٹرانسپورٹ صفائی، میونسپل سروسز سمیت اربن پلاننگ شروع کردی گئی۔80 فیصد سے زائد جی آئی ایس بیس میپنگ مکمل کرلی گئی۔ڈیرہ غازی خان سمیت سات شہروں کےلئے چھ سو ارب روپے رکھے گئے ہیں۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب انٹر میڈیٹ سیٹیز ایمپروومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے افسران کی بریفنگ دی
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان شہر کی ماسٹر پلاننگ شروع کردی گئی سال 2050ء تک انسانی صورت کو سامنے رکھتے ہوئے فراہمی و نکاسی آب،اربن ٹرانسپورٹ صفائی، میونسپل سروسز سمیت اربن پلاننگ شروع کردی گئی۔80 فیصد سے زائد جی آئی ایس بیس میپنگ مکمل کرلی گئی۔ڈیرہ غازی خان سمیت سات شہروں کےلئے چھ سو ارب روپے رکھے گئے ہیں۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب انٹر میڈیٹ سیٹیز ایمپروومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے کنسلٹنٹ فاروق اور دیگر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان شہر کو بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےپنجاب انٹر میڈیٹ سیٹیز ایمپروومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت شہر کی آئندہ تیس سال تک کی ضرورت کا خیال رکھا جائیگا”پی سپ”کے تحت فراہمی و نکاسی آب،اربن ٹرانسپورٹ،اربن پلاننگ اور دیگر میونسپل سروسز بہتر کی جائیں گی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت اجلاس میں کنسلٹنٹ نے بتایا کہ پراجیکٹ کے تحت سیوریج کےلئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائیگا۔مانکا کینال کو سیوریج سے پاک کرنے سمیت دیگر اقدامات کئے جائیں گےصفائی کا معیار اور سٹی نیٹ ورک کو بھی بہتر کیا جائیگا جس کےلئے شہر کی ماسٹر پلاننگ شروع کی گئی ہے۔کارپوریشن،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کےلئےنئی مشینری کی خریداری سمیت مرمت اور بحالی کے اقدامات کئے جائیں گے”پی سپ” اس سے قبل ساہیوال اور سیالکوٹ میں یہی پراجیکٹ پر کام کر چکا ہے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ آج کے اجلاس کا مقصد ہےکہ تمام محکمے ملکر کام کریں تاکہ منصوبوں کی ڈپلیکشن نہ ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں