On social media, the army chief and the leader 307

سوشل میڈیا پر آرمی چیف اور پاک فوج کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیا

(سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

آرمی چیف اور پاک فوج کے کیخلاف ٹویٹر پر ٹرینڈ چلانے والے گروہ کے سرغنہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب شہباز گل نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سوشل میڈیا ورکز کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں.
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران ملزم مقصود عارف کو لاہور کے علاقے سبزہ زار سے گرفتار کیا گیاہے ، بتایا جارہاہے کہ مقصود عارف 2100 سے زائد سوشل میڈیا پر آرمی چیف اور پاک فوج کے خلاف مہم چلا رہا تھا ، ان تمام اکاونٹس سے متعلق ایف آئی اے کو رپورٹ کیا گیا تھا ، ان اکاﺅنٹس سے پاک فوج کے خلاف اڑھائی لاکھ سے زائد ٹویٹس کی گئیں، پانچ اکاﺅنٹس بلواسطہ یا بلا واسطہ ایک ہی سیاسی جماعت کے ہیں جبکہ 200 سے زائد اکاﺅنٹس بیرون ملک سے چلائے جارہے ہیں.دوسری جانب نو فلائی لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے والے شہباز گل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، تلا شیاں لی جارہی ہیں اور فیملی کی عورتوں کی چادر چاردیواری کی بے حرمتی۔ کیا ہو گیا ہے آپکو؟ حوصلہ کریں۔ درسط اور غلط کی ساری تفریق ختم نہ کریں۔ ہمارا ورکر ہماری جان ہے اس سارے عمل پر عدالت سے رجوع کریں گے۔ ہر صورت ورکرز کا تحفظ کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں