Expressing gratitude to Pakistan for convening the meeting, Saudi Foreign Minister 306

اجلاس کے انعقاد پر پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہیں، سعودی وزیر خارجہ

اسلام آباد: (رپورٹ : زبیر خان بلوچ )
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بعد سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اجلاس سے خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان نے کم ترین وقت میں اجلاس کو ممکن بنایا، اجلاس کے انعقاد پر پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔
سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں کشیدہ صورتحال کےخطے اور دنیا پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، اجلاس میں شرکت پر سیکریٹری جنرل او آئی سی اور دیگر کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام ہماری مدد کے منتظر ہیں، ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں،افغانستان کیلئے اجلاس اوربہترین انتظامات پر پاکستان کو مبارکباد دیتے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانستان کے معاملے کوانسانی بنیادوں پر دیکھنا ہوگا، وہاں مالی بحران مزید سنگین ہوسکتا ہے، افغانستان کو غذائی امداد اور مالیاتی اداروں کے استحکام کی ضرورت ہے، عالمی ادارے افغان عوام کی مدد کے لئے آگے بڑھیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں