occasion of the 145th birth anniversary of Allama Muhammad Iqbal 246

مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 145ویں یوم پیدائش کے موقع پر بزم فکر اقبال پاکستان خواتین ونگ کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ لاہور : ایچ ایم فیاض (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 145ویں یوم پیدائش کے موقع پر بزم فکر اقبال پاکستان خواتین ونگ کے زیر اہتمام نوجوان نسل کو شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی فکر اور تعلیمات سے متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کی کردار سازی کے حوالے سے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء اور طالبات کے درمیان اقبال کا پیغام حرکت و عمل اقبال اور آج کا نوجوان ،اقبال کا تصور خودی فکر اقبال میں خواتین کا مقام کے موضوع پر مقابلہ مضمون نویسی میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کا تعارف بھیجنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا بزم فکر اقبال پاکستان خواتین ونگ کی چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر زیب النساء سرویا نے مقابلہ مضمون نویسی کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا مضمون ایک ہزار الفاظ سے پندرہ سو الفاظ پر مشتمل ہوگا اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے ڈاکٹر زیب النساء سرویا کے مطابق آج کی نئی نسل اقبال کی فکر ،خودی جیسی تعلیمات سے دور ہو چکی ہے نئی نسل کے لیے اس طرح کے مقابلے وقت کی اہم ضرورت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں