No human being is aware of his death 482

آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نھیں ۔ سامان سو برس کا پل کی خبر نھیں

رپورٹ : (سردار صغیر برقی ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

بچھڑا کچھ ایک ادا سے رت ہی بدل گئی ۔ ایک شخص پورے شہر کو ویران کر گیا
آزاد کشمیر کا ایک نوجوان قاسم اقبال ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں اس دینا فانی کو خیر آباد کہہ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملا مرحوم عرصہ تین سال سے عرب کی تپتی سراء میں حصول حلال رزق کے لیے پردیس میں تھے ۔ موت ایک اٹل حقیقت ہےموت کا وقت مقرر ہے ۔ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اور ہمارا ایمان ہے ۔ مرحوم کے ایکسڈینٹ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے گلف ، پاکستان و آزادکشمیر میں پھیل گئی فضا سوگوار ہر آنکھ حادثاتی موت پر آشکبار ۔ مرحوم نہائت ہی مخلص ، ہمدرد ۔ ملنسار ،خوش اخلاق ،ہنس مکھ اور درد دل رکھنے والا ایک عظیم شخصیت کا مالک تھا۔ مرحوم کا تعلق ضلع کوٹلی تحصیل سہنسہ کے نواحی گاوں اٹکورہ ڈھوک ٹھلی سے تھا ۔ قاسم اقبال آپ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے اللہ رمضان مبارک کے صدقے مرحوم کی مغفرت فرماے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ و عرفہ مقام عطا فرمائے ۔ دکھ کی اس گھڑی میں سہنسہ سدھنوتی ویلفئیر آرگنائزیشن و اوورسیز کشمیر کمیونٹی تمام لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ مرحوم کی نماز جنازہ الدمام کے مرکزی ہسپتال میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ کے بعد میت کو پاکستان روانہ کر دیا ۔ میت آج صبع تقریبا 6 بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے گی پھر میت کو اپنےآبائی گاوں لے جائی جائے گی ۔ میت کو کلیر کروانے میں جس جس نے بھی حصہ لیا اللہ ان کو اجراعظیم عطا فرمائے ۔آخر میں ہم پھر اللہ تعالیٰ سے دعا گوہ ہیں اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ہم سب تمام پسمندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی سب کو یہ صدمہ براداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین ثمہ آمین ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں