no-confidence motion against Imran Khan 184

عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بیرونی طاقتوں کی ایما پر پیش کی گئی

( رپورٹ محمد آصف خان، تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )

محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی کی انجینئر محمد فرحان ملک اور عامر راشد خان سے ملاقات۔ سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سہیل بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملکی موجودہ صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انجنیئر محمد فرحان اور عامر راشد نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ پاکستان اوورسیز چیپٹر میں متحرک کردار ادا کرنے چاہتے ہیں۔
محمد ثقلین مہرو نے ملکی موجودہ صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت اپنی خودمختاری کی جنگ لڑ رہا ہے۔ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بیرونی طاقتوں کی ایما پر پیش کی گئی ہے۔ محمد ثقلین مہرو نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم آزاد پاکستان چاہتے ہیں اور ملکی خودداری پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں