Nika thanidar of Tehsil Ferozwala police station factory area arrested red-handed on the charge of taking bribe 195

رشوت لینے کے الزام میں تحصیل فیروز والہ تھانہ فیکٹری ایریا کا نیکا تھانیدار رنگے ہاتھوں گرفتار

فیروز والہ (ایچ ایم فیاض)(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اب کوئی رشوت خور بچ نہ پائے وردی میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف انٹی کرپشن لاہور ریجن ٹیم کی کارروائی رشوت لینے کے الزام میں تحصیل فیروز والہ تھانہ فیکٹری ایریا کا نیکا تھانیدار رنگے ہاتھوں گرفتار تفصیلات کے مطابق تحصیل فیروز والہ فیکٹری ایریا پولیس اسٹیشن پر تعینات اے ایس ائی ساجد بٹ کے پاس ملک اعظم نامی شخص نے اپنی زمین پر قبضہ مافیا کی جانب سے قبضہ کرنے کے خلاف درخواست دی جس پر تھانہ فیکٹری ایریا کے اے ایس آئی ساجد بٹ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے دو لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاھور ریجن ٹیم نے تھانہ فیکٹری ایریا پر چھاپہ مارا کر نیکے تھانیدار ساجد بٹ کو دو لاکھ رشوت لیتے رنگے ہاتھوں دبوچ لیاانٹی کرپشن ٹیم نے نشان زدہ نوٹ اے ایس آئی ساجد بٹ سے برآمد کر کے اسے موقع پر گرفتار کر لیا اگر اسی طرح رشوت خور افسران کے خلاف کارروائی ہوتی رہے تو معاشرے سے رشوت کے ناسور کو ختم کیا جاسکتا ہے

نوٹ _فیروز والہ _انٹی کرپشن ٹیم کے اہلکار رشوت لینے والے اے ایس آئی کو گرفتار کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں