(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
شہبازشریف نے نومنتخب صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون، وسیم ممتاز، امجد نزیرتارڑ، عطا تارڑ کو ہار پہنائے،شہبازشریف کی عاصمہ جہانگیر گروپ اور ان کے ساتھیوں کو سپریم کورٹ بار کے انتخاب میں شاندار کامیابی کی مبارک دی،
آپ کی کامیابی آئین ، قانون اورجمہوریت پسند وکلاءکی کامیابی ہے،وکلاءقائداعظم محمد علی جناح کے سپاہی ہیں، قوم ان کو نظام عدل کا اہم حصہ تصور کرتے ہیں،عدلیہ ریاستی اداروں میں نہایت کلیدی اہمیت کا حامل ستون ہے،بار اور بینچ فراہمی انصاف کے دو اہم فریق ہیں امید ہے نئی بارعوام کو فراہمی انصاف کے عمل کو تیز کرنے میں کردار ادا کرے گی۔