نو منتخب چیرمین تحصیل صوابی عطاء اللہ خان کا ناڑو مانیری بالا میں حجرہ آفرید احمد میں کارنر میٹنگ میں شرکت 281

نو منتخب چیرمین تحصیل صوابی عطاء اللہ خان کا ناڑو مانیری بالا میں حجرہ آفرید احمد میں کارنر میٹنگ میں شرکت

صوابی (سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

نو منتخب چیرمین تحصیل صوابی عطاء اللہ خان کا ناڑو مانیری بالا میں حجرہ آفرید احمد میں کارنر میٹنگ میں شرکت
عطاء اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ہم نے صوابی کے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ محض سیاسی و انتخابی نعرے نہیں تھے اور یہ ہم عملی طور پر ثابت بھی کر رہے ہیں ۔ ہم عوامی لوگ ہیں ۔ ہم بلاامتیاز اور بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور سیاسی وابستگی سے بالاتر عوامی خدمت پر یقین کرنے والے ہیں ۔ہم نفرت انگیز سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ اخوت اور بھائی چارے پر یقین رکھتے ہیں ۔
آپ کے جملہ مسائل واقعی اہم اور حل طلب ہیں اور ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔اگلے وزٹ پر انشاء الله محکمہ تعلیم ،ٹی ایم او اور گیس کے زمہ دار افسران آپ کے پاس لے کر آئیں گے اور فیزیبیلیٹی دیکھ کر کام کا آغاز کریں گے ۔
عطاء اللہ خان نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے ہدایات کے عین مطابق ٹی ایم او اور عوام کے تعاون سے صوابی کو صفائی اور خوبصورتی دیں گے ۔
ہمارا اپنے عوام کے ساتھ رشتہ آخر دم تک مضبوط اور دیر پا رہے گا اور ہم سب مل کر تمام چیلنجوں کا سامنا اور مقابلہ کریں گے جن لوگوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا وہ لوگ بھی ہم سے خدمت کی توقع رکھیں کیونکہ ہم آپ سب کے نمائندے اور خادم ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پبلک ڈے کو یونین کونسل کے سطح پر منعقد کروانے کی تجویز ہے جس پر عوام کی رائے لے کر فیصلہ کریں گے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں