پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر اور سابق MNA محمد اعجاز کے گہرے قریبی دوست نواف المالکی کا چوہدری اعجاَز کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر پرتکلف عشائیہ 475

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر اور سابق MNA محمد اعجاز کے گہرے قریبی دوست نواف المالکی کا چوہدری اعجاَز کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر پرتکلف عشائیہ

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی سفیر کی رہائش گاہ پر پہنچنے پر نواف المالکی کی جانب سے اپنے قریبی اور عزیز دوست چوہدری اعجاز اور مشہور و معروف انٹرنیشنل کمپنی GERRY کے مالک افضل ولی کا گیٹ پر آکر والہانہ استقبال.
سابق MNA چوہدری اعجاَز نے سعودی سفیر کو سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات سے آگاہ کیا اور پروازوں کی بحالی اور پاکستانیوں کی مشکلات کے حل پر زور دیا.
نواف المالکی کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں بالخصوص ضلع منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ہر طرح کی مراعات دینے کی یقین دہانی.
واضع رہے کہ نواف المالکی کا شمار چوہدری اعجاز کے انتہائی پرتکلف اور گہرے دوستوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہر لمحہ چوہدری اعجاز کی تجاویز اور شکایات کو ہائی پروفائل سمجھ کر اور ذاتی دلچسپی لے کر حل کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں