Najam Sethi, the former chairman 248

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے “PCB” کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو دوبارہ چیئرمین نامزد کر دیا گیا

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیراعظم شہباز شریف نے “PCB” کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو دوبارہ چیئرمین نامزد کر دیا گیا، اور “PCB” کے لئے 14 رکنی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے.
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا کو ہٹانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیراعظم شہباز شریف نے پی سی بی کا 2019 کا آئین ختم کرنے اور 2014 کا آئین بحال کرنے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی ہے.
وزیراعظم آفس کی سمری کے مطابق 2014 کا آئین بحال ہونے کے ساتھ ساتھ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی مینجمنٹ کمیٹی کو بھی نامزد کیا گیا ہے.
خیال رہے کہ 2018 میں عمران خان نے برسراقتدار آنے پر پی سی بی کا آئین تبدیل کرتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے بجائے 6 ریجنز پر محدود ریجن کرکٹ کا تصور دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس سرکولیشن سمری کے ذریعے 2014 کے آئین کی بحالی اور نئی مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری لے گا۔
مینجمنٹ کمیٹی میں نجم سیٹھی کے علاوہ سابق کپتان شاہد آفریدی اور خواتین کی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو بھی نامزد کیا گیا ہے.
اس کے علاوہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز ہارون رشید اور شفقت رانا بھی مینجمنٹ کمیٹی میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ سابق بورڈ آف گورنرز کے ارکان شکیل شیخ اور نعمان بٹ کو بھی نامزد کیا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی 2014 کے آئین پر عمل درآمد کے لیے تجویز کی گئی ہے جس میں بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو سمیت روزمرہ کے امور دیکھنا شامل ہے.
مینجمنٹ کمیٹی کو تین ماہ میں بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے کی ذمہ داری دی جائے گی جبکہ پیٹرن انچیف وزیراعظم پاکستان کمیٹی کو دیے گئے وقت میں توسیع کرنے کا اختیار بھی رکھتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں