اہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظرکاروبارملٹی میڈیا

مصطفیٰ مکی کی جانب سے سماجی کارکن یونس امین کے اعزاز میں عشائیہ

جدہ رپورٹ ثناء شعیب: پی این نیوز ایچ ڈی

مکہ مکرمہ میں سماجی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جو مصطفیٰ مکی کی جانب سے کراچی سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے سماجی کارکن یونس امین کے اعزاز میں دیا گیا۔ اس موقع پر مکہ مکرمہ کی سماجی شخصیات اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مصطفیٰ مکی نے کہا کہ یہ ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے وہ سماجی کارکن، جو نشے کے عادی افراد کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں، مکہ مکرمہ تشریف لائے اور ہم ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے عشائیہ میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

عشائیہ کے موقع پر حاجی عثمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سماجی کارکنان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں جو معاشرے کے کمزور طبقے کے لیے عملی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونس امین جیسے افراد معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

عشائیہ میں شرکت کرنے والوں میں حاجی عثمان، سوشل میڈیا انفلوئنسر گل خان، عرب سوشل میڈیا انفلوئنسر ابو شداد شامل تھے، جبکہ میڈیا کی نمائندگی جہانگیر خان، راجہ شعیب الطاف، عدیل نذیر اور مرزا مدثر نے کی۔ اس کے علاوہ مکہ مکرمہ کی سماجی شخصیات کی بھی بڑی تعداد عشائیہ میں شریک ہوئی۔

عشائیہ کے اختتام پر سماجی کارکن یونس امین نے اپنے اعزاز میں دیے گئے اس عشائیہ پر مصطفیٰ مکی اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں اس قدر محبت اور عزت ملنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ سماجی خدمات کا سلسلہ آئندہ بھی پوری لگن اور خلوص کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے