Paul Pogba, who came to the press conference after France's match against Germany in the "Eurocup", picked up a bottle of wine from the table and set it aside. Muslim footballers around the world are applauding the move. 297

فرانس کے مشہور مسلم فٹبالر نے سامنے رکھی سپانسر شراب کو سامنے سے ہٹا دیا

(سٹاف رپورٹ، پاک نیوز پوائنٹ )
پریس کانفرنس کے دوران اسپانسر شراب کو اپنے سامنے رکھے ٹیبل سے ہٹا دیا.
“یوروکپ” میں فرانس کے جرمنی کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کے لئے آئے پال پوگبا نے ٹیبل پر رکھی شراب کی بوتل کو اٹھا کر دوسری طرف رکھ دیا، دنیا بھر کے مسلمان فٹبالر کے اس اقدام کو سرا رہے ہیں.
مانچسٹر یونائیٹڈ سے کھیلنے والے پال پوگبا 2019 میں مسلمان ہوئے تھے،اس فیصلے سے متعلق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ مسلمان ہونے سے مجھے قلبی سکون حاصل ہوا،مذہب اسلام میرے لیے سب کچھ ہے اور یہ مجھے موقع دیتا ہے کہ میں ہر چیز پر الله کا شکر ادا کر سکوں.
پال پوگبا نے کہا تھا کہ دین اسلام میں داخل ہو کر میری زندگی میں مثبت تبدیلی رونما ہوئی،میں مسلمان گھرانے میں پیدا نہیں ہوا تھا،میری ماں مسلمان تھی،لیکن ہماری تربیت ایسے ہوئی تھی کہ سب کی عزت کرنی ہے،اسلام کا تشخص ایسا نہیں جیسا میڈیا میں دکھایا جاتا ہے،اسلام ایک امن کا مذہب ہے.
دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی جانب سے اسلام مخالف بیان پر مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلنے والے مشہور فٹبالر نے فرانس کی نمائندگی سے انکار کر دیا ہے.2013 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے پال پوگبا 2018 میں روس میں ہونے والے ورلڈکپ جیتنے والی فرانچ ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں