Sardar Javed Abbasi, senior leader of the Muslim Conference UK 227

اپنے سروں سے گزر کر حکومت اور ریاست کی بندربانٹ نہی ھونے دینگے۔ مسلم کانفرنس کو نوچ نوچ کر کھانے والوں سے کشمیری حساب لینگے۔

مظفر آباد دہیرکوٹ(نمائندہ خصوصی)

مسلم کانفرنس برطانیہ کے سینیر رہنماہ سردار جاوید عباسی نے کہا ھے کہ کشمیر کسی کی جاگیر نہی بلکہ ھمارے اباواجداد نے اسے اپنا خون دیکر ریاست کو آذاد کروایا ھے۔ میرے چچا صدیق شہید سمیت ھمارے ہزاروں اسلاف نے تحریک اذادی کو اپنے خون سے سنچا ھے اور ھم ان شہدوں غازیوں اور مجاہدوں کی اولاد اور ریاست کشمیر کے وارث ھیں۔ رئس الحرار چوہدری غلام عباس مجاہد اوّل سردار محمد عبدالقیوم خان غازی ملت سردار ابراھیم خان اور کے ایچ خورشید جیسے رہنماؤں نے کشمیریوں کی بہترین سیاسی اور اخلاقی تربیت کی ھے۔ کشمیری اپنی ریاست کا بٹوارہ اور اپنی شناخت کسی بھی صورت ختم نہی ھونے دینگے۔ کشمیریوں نے پاکستان کے لیے لازوال قربانیاں دی اور دے رھے ھیں لیکن اگر انکے سروں سے گزر کر اور کشمیریوں کو تقسیم کر کے حکومت سازی کی کوشش کی گئی تو سخت ردعمل ھو گا۔
کارکنان مسلم کانفرنس قائد جماعت سردار عتیق احمد خان سے مطالبہ کرتے ھیں کہ الیکشن کی فوری اور واضع پالیسی دیں مسلم کانفرنس کے کارکنان جماعت سے سیسہ پلائ دیوار کی طرع منسلک ھیں اور نظریہ الحاق پاکستان اور مجاہد اوّل کے نعرے “کشمیر بنے گا پاکستان “ پر پوری طرع کاربند ھیں۔

انھوں نے حکومت اذادکشمیر پر وزیراعظم اذادکشمیر فارق حیدر کے جاندار موقف کی تائید کرتے ھیں۔ الیکشن کے حوالے وزیراعظم اذادکشمیر فاروق حیدر کی پرس کانفرنس میں ایسا لگ رھا تھا کہ فارق حیدر کے اندر مجاہد اوّل کی روح آ گئی ھے۔
سردار جاوید عباسی نے مسلم لیگ ن کے قائدین کو اپنی جماعت مسلم کانفرنس میں واپس آنے کی دعوت دی۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں جانے والوں کا اصل گھر مسلم کانفرنس ھے وہ ائیں اور اپنے گھر کو ایک بار پھر سے آباد کریں اور تقسیم کشمیر کے ایجنڈے کو ناکام بنا کر اپنے اسلاف کی روحوں کو تسکین دیں۔
ایک سوال کے جواب میں سردار جاوید عباسی نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس اگر آج بھی ایک ھی پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں تو آذادکشمیر میں حکومت بنا سکتی ھیں۔ انھوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ اور دونوان جماعتوں کے کارکنان کی دلی خواہش بھی ھے کہ اذادکشمیر میں کشمیریوں کی مرضی کے بغیر حکومت نہ بننے دی جائے اور اس کے لیے دونوں جماعتوں کا ایک ھونا انتہائ اہم ھے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جس طرع کا ماحول ھمیں الیکشن کی طرف لے کر جا رھا ھے اس سے یہ الیکشن خونریزی کی تاریخ رقم کریگا۔ ھمارے لوگ سیاسی سمھج بوجھ اور رواداری کے قائل ھیں لیکن حالات بتا رھے ھیں کہ یہ الیکشن پر امن نہی ھونگے۔ الیکشن کمشن انتخابات کو پر امن اور منصفانہ بنانے میں اپنی ذمداریاں پوری کرنا ھونگی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائشگاہ پر مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ابرار احمد کے ساتھ ایک سیاسی نشت میں کیا جس میں انکے صاحبزادے سردار حماد کے علاوہ راولاکوٹ سے اکمل ہاشمی اوزیر ہاشمی اور نیلابٹ سے مسلم کانفرنس کے رہنماہ میاں سیف احمد بھی شامل تھے۔

Muslim Conference UK
Muslim Conference UK

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں