بین الاقوامی خبریںپاکستانسیاست

پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کے نائب صدر مشتاق بلوچ کی جانب سے ریاض کے مقامی ہوٹل میں صحافی برادری کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کے نائب صدر مشتاق بلوچ کی جانب سے صحافیوں کو نئے سال کے کیلنڈر دیئے

سعودی عرب الریاض رپورٹ عالم خان مہمند :پی این نیوز ایچ ڈی

تقریب میں شریک معزز مہمانوں میں پی این پی نیوز ایچ ڈی کے ڈائریکٹر اور پاک کشمیر میڈیا کے جنرل سیکریٹری زبیر خان بلوچ، پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے ناظم قادری، معروف سماجی شخصیت ارشد تبسم، کامران اشرف، سعد لودھی،حسیب گونل،ملک عمران اعوان اور حمزہ عباس سمیت صحافی شامل تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران اعوان نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور اتحاد کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ ارشد تبسم نے تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جو دیارِ غیر میں رہتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔
سعد لودھی نے تمام صحافیوں کو سچ لکھنے کا کہا اور کہا کے ہر ملک کی ترقی کیلئے صحافی ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
زبیر خان بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں تمام پاکستانیوں کو مقامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے، اور صحافیوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی سے ہی مثبت صحافت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر شرکائے تقریب نے پاکستان کی ترقی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستی، اور باہمی کاروباری تعلقات کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آخر میں میزبان مشتاق بلوچ کی جانب سے صحافیوں کو نئے سال کے کیلنڈر دیئے گئے اور میزبان مشتاق بلوچ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اصل مجاہد ہیں جو دیارِ غیر میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کے ساتھ ساتھ صحافتی سرگرمیوں کو بھی احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے