پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کے نائب صدر مشتاق بلوچ کی جانب سے مقامی ریستورانٹ "بار بی کیو گرل” میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کے نائب صدر مشتاق بلوچ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کے نائب صدر مشتاق بلوچ کی جانب سے مقامی ریستورانٹ "بار بی کیو گرل” میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں پی این پی نیوز ایچ ڈی کے ڈائریکٹر زبیر خان بلوچ، عدنان اقبال بٹ، صدر پاکستان مسلم ن ریاض ریجن، سعد لودھی، کاشف علی، حیدر علی آتش، انجینئر ہدایت اللہ خان، آزاد خان اور قریب اللہ سمیت دیگر کمیونٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مشتاق بلوچ نے مہمان صحافیوں کو ایس کے بی اکیڈمی کی جانب سے تیار کردہ نئے سال کے کیلنڈر تحفے میں پیش کیے۔
مشتاق بلوچ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے درمیان ایک ممتاز سماجی و فلاحی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
تقریب میں پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات، اور پاکستان کی ترقی کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
آخر میں تمام احباب نے مشتاق بلوچ کی صحت اور آغا سراج درانی کیلئے اور پاکستان کی ترقی کیلئے دعا کی
مشتاق بلوچ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد اور فلاح کے لیے سرگرم رہیں گے۔