ملتان ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے تھانہ ممتاز آباد میں سرکل ممتاز آباد کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم کے حوالے سے اجلاس کیا 205

ملتان : ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے تھانہ ممتاز آباد میں سرکل ممتاز آباد کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم کے حوالے سے اجلاس کیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ڈی ایس پی سرکل ممتاز آباد حفیظ الرحمن سرکل ممتاز آباد کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران اجلاس میں شریک ہوئے
ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان نے سرکل ممتاز آباد میں کرائم کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کرائم کنٹرول کرنے کے لیے مناسب ہدایات دیں
انہوں نے زیر تفتیش مقدمات کا ملاحظہ کیا اور ہدایت کی زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کریں
اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کریں اور رہائی یافتہ عادی مجرمان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں