پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی عارف نظامی مرحوم کے گھر آمد 260

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی عارف نظامی مرحوم کے گھر آمد

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )

شہباز شریف نے سینئر صحافی عارف نظامی کی وفات پر ان کے صاحبزادوں سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
عارف نظامی کھرے انسان، صاف گو صحافی اور جمہوری سوچ رکھنے والے شخص تھے،وہ مشکل حالات اور مسائل سے افہام کی راہ نکالنے اور اتفاق پیدا کرنے کا جوہر رکھنے والے انسان تھے،صحافت، سیاست اور ذاتی زندگی میں ان کا ہر حوالہ بڑا ہی معتبر تھا ان کی وفات ہم سب کے لئے ایک بڑا صدمہ ہے شہباز شریف کا مرحوم عارف نظامی کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا مرحوم عارف نظامی کے صاحبزادوں نے شہباز شریف کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں