Muhammad Saqlain Mehro President PTI Abu Dhabi 206

محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری دبئی بشارت عباس اعوان نے پاکستانی کمیونٹی کے لیے عید مِلن پارٹی کا اہتمام کیا

رپورٹ دبئی نمائندہ خصوصی: ( محمد آصف خان، تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تقریب کے مہمان خصوصی جناب حذیفہ ابراہیم بانی و چئیرمین پارکنسنز تھے جبکہ جناب خالد نواف صدر NABDH ALEMARAT نے ان کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ پی ٹی آئی میں نئے شامل ہوں والے پاکستانی بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔
اماراتی ادارے آپ کی مدد کے لیے ہیں اور یہاں مقیم تمام افراد کو امارات کے قانون کی پاسداری کرنے چاہیے تاکہ ہم سب امارت میں رہتے ہوئے ایک دوسرے کی مدد کر سکیں۔حذیفہ ابراہیم
ہمیں امارات کے قوانین کی پابندی کرتے ہوئے یہاں کی معیشت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابوظہبی
دبئی: محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی اور بشارت عباس اعوان نے دبئی کے مقامی ریستورنٹ میں پی ٹی آئی کے کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں عید مِلن پارٹی کا اہتمام کیا۔ پی ٹی آئی میں نئے شامل ہونے والے پاکستانیوں کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب حذیفہ ابراہیم بانی و چیئرمین پارکنسنز تھے اور جناب خالد نواف صدر نبضہ آل امارت نے خصوصی طور ہر شرکت کی۔ تقریب میں صدر پی ٹی آئی شارجہ عتیق الرحمان، جنرل سیکریٹری یو اے ای سید آصف زمان، بانی راہنما یاسر امتیاز، سینئر راہنما پی ٹی آئی یو اے ای سردار عاشق نواز، سابق جنرل سیکریٹری عجمان چوہدری نوید گجر، جنرل سیکریٹری فجیرہ ڈاکٹر عدنان رانا، انفارمیشن سیکریٹری فجیرہ عرفان والہ، انفارمیشن سیکریٹری ابو ظہبی نوید علی، جنرل سیکریٹری راس الخیمہ ملک ظفر، ویمن سیکریٹری دبئی حمیرہ نسیم، ویمن سیکریٹری ام القوین سعدیہ طارق کے علاوہ نئے شامل ہونے والے خواتین و حضرات بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے عزیز اللہ ملنگی نے کیا جبکہ نقابت کے فرائض محترمہ سعدیہ طارق نے ادا کئے۔ سید آصف زمان نے مہمان کو خوشامدید کہا اور قوانین کی پابندی پر زور دیا۔ محمد ثقلین مہرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور اوورسیز پاکستانی ہم پر دو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ اوّل ہم یہاں پاکستان کے سفیر ہیں ہمیں پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہے دوسرا ہمیں امارات کے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے یہاں کی معیشت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ محمد ثقلین مہرو نے مزید کہا کہ ہم خود بھی قانون کی پاسداری کریں اور اپنے ہم وطنوں کو بھی اس امر سے آگاہ کریں کہ وہ قانون کی خلاف ورزی نہ کریں۔ حذیفہ ابراہیم نے خطاب کرتے ہوئے سمعین کو عید کی مبارک دی اور کہا کہ امارات کے ادارے ہر وقت امارات کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں اور آپ کی مدد کے لیے موجود رہتے ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ اداروں کی مدد کریں تاکہ معاشرہ بلاتعطل ترقی کرتا رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امارات میں ادارے یہاں مقیم سب افراد کو پرمسرت زندگی گزارنے کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں۔ نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہا گیا اور تعارفی سلسلہ شروع کیا گیا۔ نئے شامل ہونے والے دوستوں کو بتایا گیا کہ ہم یہاں مارات کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی اور بشارت عباس اعوان ڈپٹی جنرل سیکریٹری دبئی کا اس پررونق تقریب کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں