Muhammad bin Salman, made a big decision for Pakistanis imprisoned in Saudi Arabia 135

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے لئے بڑا فیصلہ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پہی این پی نیوز ایچ ڈی)

مسجد نبویﷺ میں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا.
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی.
سعودی عرب کے وزیراعظم و ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی درخواست پر مسجد نبویﷺ میں ہنگامہ آرائی کے جرم میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا.
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے واقعے پرگرفتار پاکستانیوں کی رہائی اور درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی.
سعودی ولی عہد نے مسجد نبویﷺ میں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا.
اس پر وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطاء فرمائے.
خیال رہے کہ مدینہ منورہ کی عدالت نے 3 پاکستانیوں کو 8 سال اور 3 کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ خواجہ لقمان، محمد افضل، غلام محمد کو 8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ انس، ارشد اور محمد سلیم کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں