لاہور (بیوروچیف ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
لاہور میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں شہر کے مختلف علاقوں کی پارکنگ اسٹینڈ سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بارہ لاکھ روپے مالیت کی مختلف برانڈ کی اٹھائیس موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گینگ کا سرغنہ وحید قیصر ، وسیم ،قمر لقمان اور عمران کے ہمراہ ملکر گن پوائنٹ پر اور شہر کی مختلف مارکیٹس کے پارکنگ اسٹینڈ سے موٹر سائیکلیں چوری کیا کرتے تھے گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جنہوں نے دوران تفتیش درجنوں ورادتیں کرنے کا اعتراف کیا ڈی ایس پی AVLSکینٹ رئیس خان کی سربراہی میں ASI ثناء اللہ نے ملزمان کو گرفتار کیا سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی طرف سےAVLS پولیس ٹیم کو شاباش۔