Monsoon rains inundated Kotli Loharan 142

کوٹلی لوہاراں مون سون کی بارشوں نے کوٹلی لوہاراں کو ڈوبا دیا۔پورا شہر دریا میں تبدیل ہو گیا

رپورٹ کوٹلی لوہاراں: کامران سلہری (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
کوٹلی لوہاراں:مون سون کی بارشوں نے کوٹلی لوہاراں کو ڈوبا دیا۔پورا شہر دریا میں تبدیل ہو گیا۔ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔کسی بڑے حادثے کا خدشہ ، پانی لوگوں کے گھروں اور دوکانوں میں داخل ہونے سے کروڑوں کا نقصان ، ڈی سی اے سی اور ٹاون کمیٹی انتظامیہ منظر نامہ سے غائب ہو گئی۔شہری پوری رات اپنی مدد آپ کے تحت نالوں اور گلیوں کے پانی کا راستہ بناتے رہے۔ٹاون مافیا اور ٹاون کمیٹی افسران کی ملی بھگت سے نالوں اور راستوں کی بندش کے بعد شہر کی نکاسی آب مکمل بند ہو چکی ہے ۔گزشتہ دور میں ایک بلدیہ کے ایک افسر کے نکاسی کے لئے بنائے گئے نالے بھی کرپشن کا ذریعہ ثابت ہوئے۔ناقص حکمت عملی اور ٹھیکداروں کی مبینہ غفلت اور ملی بھگت سے وہ منصوبہ بھی ناکام ہو گیا۔اہل علاقہ نے اعلی حکومتی حکام سے فی الفور شہر کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں