منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور 141

منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

سٹاف رپورٹ : :- (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں نیب کورٹ میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی.
نیب کورٹ لاہور میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی،حمزہ شہباز کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائرکی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ حمزہ شہباز طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہیں ہوں گے ،عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی،وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندنے نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے مزید گواہ طلب کرتے ہوئے سماعت15 نومبر تک ملتوی کردی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں