لاہور (ایچ ایم فیاض ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
پنجاب پولیس میں سب انسپیکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والا فرض شناس ایماندار آفسر محمد فیاض جنہوں نے ہمیشہ دوران ڈیوٹی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جرتمندانہ کاروائی کر کے محکمہ پولیس کا نام روشن کرتے ہوئے متعدد بار تعریفی سرٹیفکیٹ نقد انعام اور ترقی پائی سب انسپیکٹر محمد فیاض نے نہ صرف چند ہفتے پہلے نیو راوی پل پر چیکنگ کرتے ہوئے ستر من مردہ مرغیوں کا ٹرک پکڑ کر لاہوریوں کو مردہ مرغی کے شوارمے پیزا ،برگر ،تکہ ،سجی کھانے سے بچا لیا مردہ مرغیوں کی کھیپ اس سے پہلے ٹھوکر نیاز بیگ پر پکڑ چکے ہیں ایسے بہادر پولیس افسر جب جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اس قسم کی کاروائی کرتے ہیں تو ان پر نہ صرف جرائم پیشہ افراد کی جانب سے دھمکیاں ملتی ہیں بلکہ ان کی ایمانداری کو خریدنے کے لیے بھاری معاوضےکی پیشکش بھی کی جاتی ہے سب انسپیکٹر محمد فیاض جیسے پولیس اہلکار نہ جھکتے ہیں نہ بکتے ہیں صرف اور صرف اپنے محکمے کے لیے باعث فخر بنتے ہیں