رپورٹ : عمردراز جوئیہ نمائندہ خصوصی کہروڑپکا لودھراں ( تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی )
سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کال پر الیکشن کمشنر آفس کے باہر تحریک انصاف کے سابق ایم این اے میاں شفیق آرائیں, سابق ایم این اے نواب امان اللہ خان کی قیادت میں پبلک سیکٹریٹ سے الیکشن کمشنر آفس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرین نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کی میاں شفیق آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر فوری طور پر استیفاء دیں جمہوریت کو شدید نقصان پہنچایا جا رہا ہے فلور کراسنگ کرنے والوں کو نا اہل قرار دیا جائے نواب امان اللہ خان نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمشنر صرف ایک پارٹی کی مخالفت کر رہا ہے الیکشن کمیشن قومی ادارے ہونے کا ثبوت دے ہمارا مطالبہ ھے فوری طور پر شفاف الیکشن کروائے جائیں احتجاجی مظاہرے سے رانا شہزاد انور ،ملک آصف اعوان ،طاہر امیر غوری، آسیہ ملک ودیگر نے خطاب کیا مظاہرین کو سیکورٹی ادارے والوں نے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن آفس کے سامنے والے روڈ پر احتجاج کریں لیکن مظاہرین بضد رہے اور گاڑیوں سے اتر کر پیدل الیکشن کمشنر آفس کے باہر پہنچ گئے الیکشن کمیشن نہ منظور اور فوری الیکشن کراؤ کے نعرے لگائے اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری الیکشن کمشنر آفس کے باہر ڈیوٹی پر موجود رہی۔
194