لاہور (ایچ ایم فیاض)
راوی روڈ کریم پارک سے آٹھ دن قبل لاپتہ ہونے والے قاری غلام عباس کی گمشدگی کا معمہ حل نہ ہو سکا قاری غلام عباس کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا گزرتے وقت کے ساتھ گھر والوں کی پریشانی میں اضافہ ہوتا جا رہا قاری غلام عباس کے لاپتہ ہوئے کے بعد گمشدگی کی ایف آئی آر اس کے بھائی انور کی مدعیت میں تھانہ شفیق آباد میں درج کرا دی گئی تاحال اس کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی لواحقین کے مطابق قاری غلام عباس لاہور سے میانوالی کے لیے نکلا مگر واپس نہ آ سکا تفتیشی آفیسر مراد رسول اور اے ایس آئی محمدبوٹا کے مطابق ہر اینگل سے تفتیش جاری ہے قاری غلام عباس کی تلاش میں تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے معاملے کہ تہہ تک پہنچ کر ہی دم لیں گئے امید ہے کہ بہت جلد قاری غلام عباس کا سراغ لگا لیا جائے گا ملزم کتنا ہی چلاک کیوں نہ ہو قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتا لاپتہ ہونے والے قاری غلام عباس کے بھائی انور اور منیر کے مطابق ہمارے بھائی کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں وہ نہایت شریف انسان ہے وہ تو بچوں کو قرآن کی تعلیم دیتے تھے اور روزگار کے لیے پرائیویٹ جاب کرتے تھے انہوں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے درخواست کی کہ لاپتہ ہونے والے بھائی قاری غلام عباس کی تلاش کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں بھائی کی تلاش میں ہماری مدد کی جائے
