Misleading propaganda against the Army Chief 159

آرمی چیف کے خلاف گمراہ کن پراپیگنڈا، آئی ایس پی آر کا اہم بیان آ گیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی‘‘ آر کا اہم بیان سامنے آ گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعداد وشمار شیئر کیے گئے ہیں.
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہ گمراہ کن اعداد وشمار مفروضوں کی بنیاد پر بڑھا چڑھا کر پیش کئے گئے۔ ایک خاص گروپ نے نہایت چالاکی وبد دیانتی کے ساتھ جنرل باجوہ کی بہو کے والد (سمدھی) اور فیملی کے اثاثوں کو آرمی چیف اور خاندان سے منسوب کیا.
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ سراسر غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ اثاثے آرمی چیف جنرل باجوہ کے چھ سالہ دور میں ان کے سمدھی کی فیملی نے بنائے۔ یہ قطعی طور پر حقائق کے منافی اور کھلا جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں