(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے ساٹھ ہزار مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے
سعودی عرب کی وزارت حج کی جانب سے سعودی شہریوں اور اقامہ ہولڈرز غیر ملکیوں کے لئے آن لائن تین پیکجز کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پہلے پیکج میں بارہ ہزار 113 ریال فیس رکھ گئی ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں چار لاکھ چھیانوے ہزار 633 روپے بنتی ہے اسی طرح دوسری پیکج کی فیس 14 ہزار 381 ریال رکھی گئی ہے جو پاکستانی روپوں میں پانچ لاکھ 89 ہزار 621 روپے بنتی ہے تیسرے پیکج میں سولہ ہزار 560 ریال فیس رکھی گئی ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں چھ لاکھ 78 ہزار 960 روپے بنتی ہے آن لائن رجسٹریشن کروانے والے افراد کا کورونا ویکسین لگوانا لازمی شرط قرار دیا گیا ہے جبکہ ایام حج کے دوران وبا سے بچاو کے ایس او پیز پر بھی عمل کرنا ہوگا
