دبئی نمائندہ خصوصی: ( رپورٹ محمد آصف بلوچ، تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )
وزیر سیاحت، امور نوجوانان،کھیل اور آثار قدیمہ گلگت بلتستان راجہ علی ناصر خان نے اختر حسین بوٹو اور صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی محمد ثقلین کے ہمراہ عجمان میں محمد اسلم کی دعوت پر شالیمار ایلومینیمم اینڈ گلاس فیکٹری کا دورہ کیا۔ صدر پی ٹی آئی ام القوین محمد فہیم بیگ اور سابقہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری دبئی ڈاکٹر رحمینہ ظفر نے خصوصی طور پر اس ملاقات میں شریک ہوئے۔
صوبائی وزیر راجہ علی ناصر خان نے فیکٹری مالک محمد اسلم کو گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت دی اور بتایا کہ موجودہ حکومت اس وقت بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے سہولت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں حکومت ان سے مکمل تعاون کرے گی۔محمد اسلم نے گلگت بلتستان کے خوبصورت علاقے میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی کروائی اور وہ اس مقصد کے لیے جلد ہی گلگت بلتستان کا دورہ بھی کریں۔
بعد ازاں وفد کو فیکٹری کا دورہ کروایا اور فیکٹری مینیجر ندیم احمد نے مختلف شعبوں کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔
آخر میں محمد اسلم کی جانب سے وزیر موصوف کو سی این سی مشین پر تیار کردہ آیت قرآن اور رسول اللہ کا مبارک نام تحفہ کے طور پر دیا گیا۔