کوٹلی لوہاراں(کامران سلہری نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
عوام پریشان مہنگائی کا جن پہلے ہی بوتل سے باہر نکل چکا ہے، انتظامیہ چُپ ساد کر بیٹھ چکی ہے ،غریب لوگوں کے لیے دودھ خریدنا بھی مشکل ہوتا چلا جارہا ہے دودھ فروش 120/130 روپے کلو پانی اور کیمیکل ملا دودھ دھڑلے سے بیچ رہے ہیں، انتظامیہ کے علم میں ہونے کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی جس سے عوام انتہائی پریشانی کا شکار ہے عوام نے کمشنر گوجرنوالہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔