آج کے کالمزبین الاقوامیفیچر کالمزکالمز

مرد کے گھر سے بیٹے کے گھر کی ہجرت اور پھر آخری ہجرت

ہجرت آسان نہیں ہوتی۔ عورت کی ہجرت تو اور بھی مشکل ہوتی ہے

نمیرہ محسن:پی این نیوز ایچ ڈی

ہجرت آسان نہیں ہوتی۔ عورت کی ہجرت تو اور بھی مشکل ہوتی ہے۔ باپ سے شوہر اور پھر شوہر جب جی چاہے سڑک پر وہ سر ننگا کر کے ڈال دے جو سر اس کی خاطر سجدوں میں رویا، خدا کے علاوہ کبھی کسی کےسامنے کبھی سر نہ جھکایا۔
مرد کے گھر سے بیٹے کے گھر کی ہجرت اور پھر آخری ہجرت، جس کے مالکانہ حقوق اس کے پاس ہوتے ہیں۔ کپڑا بھی ملتا ہے، عزت بھی اور کئے لوگ جنازے میں بھی شامل ہو جاتے ہیں۔
امید ہے کہ عورت کو سدا ہجرت پر معافی مل جائے گی اس کے رب سے۔ شاید قبر میں بغیر کسی احسان کے رزق بھی ملتا ہو! اپنے رب کریم سے۔
آخر عورت کیوں ذلیل ہو جب اسے اللہ نے عزت دی؟ اللہ تو کسی کی بھی تذلیل پسند نہیں کرتا تو عورت کو گالیاں بکنے والے، دھمکیاں دینے والے کیسے بچیں گے اس کے آقا کے غضب سے۔
عورت کو کمزور اور بے گھر سمجھنے والے مٹی کی ایک ناپ کی اپنی قبر کو کیوں بھول گئے؟ جو ان کو بھی اسی لباس میں ملے گی جس میں عورت کو ملتی یے؟
گھٹیا انسان جس کو مات نہ دے پائے اس کے تنہا ہونے کا انتظار کرتا ہے اور پھر اس پر وار کرتا ہے۔
ایک چال انہوں نے چلی اور ایک تدبیر اللہ نے کی۔ اور اللہ سے بہتر کون تدبیر کرنے والا ہے۔
اللہ سب پر رحم کرے اور سب کو نیک ہدایت دے۔ آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے