(رپورٹ : مریم شاہد ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
مفتی محمد عزیر بھٹہ اور بابر اکرم اعوان نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے انکے آفس میں ملاقات کی
صدر پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب مفتی محمد عزیر بھٹہ اور سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب بابر اکرم اعوان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانئ سے انکے آفس میں ملاقات کی ,نو منتخب وائس چئیرمین بابر اکرم کے چھوٹے بھائی ناصر اکرم اعوان بھی انکے ہمراہ تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پارٹی امور بلخصوص اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔ اسکے علاوہ سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور انکے ممکنہ حل کے بارے میں بھی حاصل سیر گفتگو رہی ۔
اسکے علاوہ سعودی عرب پاکستان تحریک انصاف کے دونوں رہنما نے وفاتی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان سے بھی خصوصی ملاقات کی۔