مولانا فضل الرحمان سے افغان وزیر خارجہ کی ملاقات 322

مولانا فضل الرحمان سے افغان وزیر خارجہ کی ملاقات

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
جمعیت علماءاسلام( جے یو آئی)ف اوراپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے وفد ہمرا ہ ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی ،مولانا فضل الرحمان نے امارت اسلامی کو افغانستان میں پرامن طریقے سے کامیابی پر مبارکباد دی،طالبان رہنماو ں نے بھی عالمی سطح پر افغان طالبان موقف کی حمایت پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا.
ترجمان جے یو آئی(ف) اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے افغانستان کے وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے ملاقات کی ،افغان وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے،دونوں رہنماوں میں خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی ۔اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی سربراہ نے سے امارت اسلامی طالبان حکومت کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ طالبان وفد میں عبدا لرحمان فدا پروٹوکول آفیسر ، مسئول سفارتخانہ سردار محمد شکیب ، ترجمان فارن آفئیرز عبدالوہاب بلخی شامل تھے ۔ ملاقات میں مولانا صلاح الدین ایم این اے ،مفتی ابرار احمد اور دیگر شامل تھے.
واضح رہےکہ وزیر خارجہ افغانستان پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں