جوہر ٹاؤن لاہور میں زور دار دھماک 378

جوہر ٹاون دھماکے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

لاہور رپورٹ(بیوروچیف ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

لاہور کے معروف علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کے الزام میں آج صبح گرفتار کیا گیا یہ شخص واقعے کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گرفتار ہونے والا پیٹرپال ڈیوڈ واقعے کا ماسٹر مائنڈ ہے ، جس کا تعلق بنیادی طور پر کراچی سے ہے تاہم ڈیوڈ کچھ عرصہ قبل ہی دبئی سے واپس آیا تھا ، جس کے بعد سے وہ صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں رہائش پذیر تھا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈیوڈ کا تعلق غیر ملکی تنظیم سے ہونے کے شواہد ملے ہیں ، پیٹرپال ڈیوڈ نے جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو دھماکے کے لیے تیار کروایا۔خیال رہے کہ جوہر ٹاؤن بم دھماکہ کیس میں آج صبح ایک انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی جب حساس ادارے نے ایک مشتبہ شخص کو لاہور ایئرپورٹ سے حراست میں لیا ، مشتبہ شخص کراچی فرار ہونے کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران حساس ادارے کے اہلکاروں نے پہنچ کر اس کو فلائٹ سے آف لوڈ کر کے حراست میں لے لی ، جس کے بعد ملزم کو نامعلوم مقام پر تفتیش کے لیے منتقل کر دیا گیا
واضح رہے لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں بچے سمیت 3 افراد جاںبحق جبکہ بچوں،خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 24 سے زائر افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے کئی گھروں اور وہاں کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ، اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ، پولیس نے دھماکے والی جگہ اور اطراف کے علاقے کو سیل کر دیا تھا ، ھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین فوری موقع پر پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں