Leading business tycoon Malik Riaz has termed the audio that went viral on social media as fake and hinted at legal action 210

معروف بزنس ٹائیکون ملک ریاض نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا

سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اپنے ایک بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب آڈیو جدید ٹیکنالوجی ڈیپ فیک کی پیداوار ہے، ڈیپ فیک کے ہوتے ہوئے آڈیو بنانا کوئی حیران کن بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ “میں کسی سیاسی جماعت کی مہم میں شامل نہیں ہونا چاہتا، یہ حقیقت ہے کہ سیاسی فائدے کے لیے میری آواز کا غلط استعمال کیا گیا، مجھ پر پے در پے حملے کیے جاتے رہے اور اب میرا خاندان بھی اس کی زد میں آگیا ہے”.
ملک ریاض نے واضح کیا کہ “میں اس معاملے کے خلاف قانون چارہ جوئی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں” اس سازش کے پیچھے موجود لوگوں کا سراغ لگانے کے لیے ہر قانونی فورم سے رجوع کروں گا تاکہ جو بھی اس میں ملوث ہو اُسے کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے.
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ملک ریاض اور اُن کی صاحبزادی کے نام سے منسوب کر کے ایک آڈیو وائرل کی جارہی تھی، جس میں بشری بی بی، امبر فرح اور قیمتی تحفہ دینے کا تذکرہ بھی تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں