ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ فراز احمد کی ہدایت پر ایس ایچ او سول لائن کی بڑی کارروائی. ڈکیتی کا ڈرامہ کرنے والے وائٹل چائے کی کمپنی کے مینیجر اورسیلز مین چار لاکھ رقم سمیت گرفتار 172

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ فراز احمد کی ہدایت پر ایس ایچ او سول لائن کی بڑی کارروائی. ڈکیتی کا ڈرامہ کرنے والے وائٹل چائے کی کمپنی کے مینیجر اورسیلز مین چار لاکھ رقم سمیت گرفتار

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

مظفر گڑھ دو دن قبل وائٹل چائے کمپنی کے منیجر اور سیلزمین نے اطلاع دی کہ ان کے ساتھ ڈکیتی ہوگئی ہے اور ملزمان چار لاکھ کی رقم لے کر فرار ہو گئے ہیں جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ فراز احمد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن افتخار ملکانی نے ایف آئی آر کا اندراج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ایس ایچ او افتخار ملکانی کی پیشہ ورانہ تفتیش کے نتیجے میں مینیجر ندیم اور سیلز مین خالد رقم سمیت پکڑے گئے۔دونوں نے مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا بعد از تفتیش کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور چار لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ فراز احمد نے ایس ایچ او تھانہ سول لائن اور ٹیم کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں