Major operation of Ferozwala police 167

فیروز والہ پولیس کی بڑی کاروائی

لاہور (ایچ ایم فیاض)

دو بین الاضلاعی منشیات اسمگلر گرفتار کروڑوں روپے مالیت کی 2من منشیات برآمدڈسٹرکٹ پولیس افیسر شیخوپورہ فیصل مختار کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری۔ تھانہ فیروزوالہ پولیس نے سپیشل ٹاسک پر 2بین الاضلاعی منشیات اسمگلروں کو کروڑوں روپے مالیت کی 72کلو منشیات (52کلو چرس،20کلو افیون) سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی فیروزوالہ ناصر مشتاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ فیروزوالہ عمر شیراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر سپیشل ٹاسک پرقصبہ ونڈالہ دیال شاہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے آٹو رکشہ پر سوار 2بین الاضلاعی منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔دوران تلاشی رکشہ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات جس میں 20کلو افیون اور 52کلو چرس تھی جس کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔منشیات سمگلروں کی شناخت نادر علی اور فاروق سے ہوئی جو کہ ضلع لودھراں کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے عارضی طور پر کوٹ عبدالمالک میں سکونت اختیار کی ہوئی تھی۔ملزمان یہ منشیات پشاور سے منگوا کر مختلف اضلاع میں فروخت کرتے تھے۔ملزمان کافی عرصہ سے یہ مکروہ دھندہ کر رہے تھے۔جن کو سپیشل ٹاسک پر گرفتار کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں