(نمائندہ خصوصی کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ ،کامران سلہری سے )
۔کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا۔مٹی کی وجہ سے گردوغبار اڑنے لگا جس سے سانس اور دیگر بیماریاں پھیلنے لگ گئی۔مین بازار کوٹلی لوہاراں مغربی مین چوک تا واٹر ٹینکی پارک 100کے قریب دیہات کا مرکز ہونے کی وجہ سے انتہائی مصروف ترین بازار سمجھا جاتا ہے جہاں بینک تعلیمی اداروں سمیت دیگر اہم دفاتر بھی موجود ہیں مگر نہر کے قریب کسی پراجیکٹ کی وجہ سے دن بھر کئی سو مٹی سے لدی ٹرالیاں مسلسل یکے بعد دیگرے یہاں سے گزرتی ہیں جس سے شہریوں کی نہ صرف زندگیاں غیر محفوظ ہو چکی ہیں بلکہ گردوغبار سے شہری بیمار ہو رہے ہیں۔انجمن تاجراں کے صدر ظہیر احمد صوفی و دیگر سیاسی مذہبی اور سماجہ تنظیموں کے رہنماوں نے ڈی سی سیالکوٹ سے نوٹس لے کر ان کے اوقات شام کے بعد کرنے اور دن میں پابندی کامطالبہ کیاہے۔