In Allahabad, stray dogs have turned people's lives upside down. Women, including children and the elderly, suffer from fear. No action has been taken by the administration to destroy the dogs so far. Appeal for notice 203

الہ آباد /آوارہ کتوں کی بھرمار

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
الہ آباد میں آوارہ کتوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔ بچوں بوڑھوں سمیت خواتین خوف میں مبتلا۔ کتوں کو تلف کرنے کے لیے انتظامیہ کی طرف سے تاحال کوئی کاروائی نہ ہو سکی۔نوٹس کی اپیل
الہ آباد شہر سمیت گردونواح میں آوارہ کتوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔متعدد بار کاٹنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ آوارہ کتے دن بھر بازاروں میں مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں جس سے بازاروں میں موجود خریدارخواتین سمیت دوکاندار بھی خوف و حراس میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ سکول وکالج جاتے طلباء کو بھی پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔انتظامیہ کو بار ہا دفعہ یاد دہانی کے باوجودان آوارہ کتوں کو تلف نہیں کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر قصور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سے مطالبہ ہے کہ آورہ کتوں کی تلفی کو یقینی بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں