Leap 381

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آئی ٹی کمپنیوں کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش لیپ 2022 کا آغاز ہو گیا ہے جس میں متعدد پاکستانی کمپنیاں بھی شرکت کر رہی ہیں۔

رپورٹ : الریاض (عالم خان مہمند ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
ریاض سعودی عرب میں ہونے والی ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی ایکسپو ” لیپ ” میں پاکستان کی 40 کمپنیوں کی نمائندگی کی ،سفیر پاکستان جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا اور پاکستان کے روشن مستقبل میں قابل تحسین کردار ادا کرنے پر تمام پاکستانی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کامیابی کی مبارک باد دی۔ اس ایکسپو میں 80 ممالک سے کمپنیاں اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں۔پہلی بار پاکستانی کمپنیاں بڑی تعداد میں میگا انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش میں حصہ لے رہی ہیں ۔ایونٹ میں پاکستان کے دو پویلین قائم کئے گئے ہیں ۔40 کے قریب پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی اس ایکسپو میں نمائش کر رہی ہیں۔ LEAP ایک عالمی پلیٹ فارم ہے اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز اور دنیا بھر کے ٹیکنالوجی پیشہ ور افراد کے لیے منفرد ایونٹ ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ترقی سب سے زیادہ تیز ہو رہی ہے، اور سب سے پہلے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جا رہا ہے۔ یہاں دنیا کے عظیم دماغوں کو اکٹھا کیا گیا ہے۔پاکستانی پویلین کا افتتاح سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے کیا
ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کے وزیر (تجارت اور سرمایہ کاری) اظہر علی ڈہر نے بتایا،“تقریباً 25 کمپنیاں بطور نمائش کنندگان شرکت کر رہی ہیں۔ اور تقریباً 15 اسٹارٹ اپ ہیں۔“ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں سعودی ویژن 2030 سے فائدہ اٹھائیں گی. جس سے مملکت کو مختلف شعبوں میں 400 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کا موقع ملے گا۔”میگا انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش ریاض میں 3 فروری تک جاری رہے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں