رپورٹ شاہین جاوید (الریاض سعودی عرب، تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
میں نے سیاست میں رہ کر عوام کی خدمت کررہا ہوں میرا بیٹا اس ملک کے دفاع کے لئے حاضر ہے. ڈاکٹر محمد شفیق
معروف سیاسی شخصیت سنئیر نائب صدر پی ایم ایل این سیالکوٹ ڈاکٹر محمد شفیق بٹ کے صاحبزادے کو کیڈٹ کالج میں داخلہ ملنے ہر معروف سماجی و شخصیت چئیرمین ریاض ریجن مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک راشد پرویز اعوان نے ڈاکٹر محمد شفیق کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.
سنئیر نائب صدر پی ایم ایل این سیالکوٹ ڈاکٹر محمد شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی ساری زندگی سیاسی محاذ پر عوام کی خدمت کی ہے اور کرتا رہوں گا اور میرا بیٹا ان شاء اللہ اس ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرے گا میں نے آج اس تاثر کو غلط ثابت کر دیا ہے کہ سیاست دانوں کے بچے فوج میں نہیں جاتے انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک میں انارکی پھیلا رہا ہے عوام کو آپس میں لڑا کر ملک میں دنگا فساد کرنے کی کوشش کر رہا ہے جیسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے
168