Leading political and social leader of Pakistan Muslim N Sialkot 176

معروف سیاسی و سماجی رہنما پاکستان مسلم ن سیالکوٹ و چئیرمین یونین کونسل مراکیول ملک منظور حسین اعوان اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے

رپورٹ : سیالکوٹ، کامران سلہری : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

معروف سیاسی و سماجی رہنما پاکستان مسلم ن سیالکوٹ و چئیرمین یونین کونسل مراکیول ملک منظور حسین اعوان اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں. جن کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جن میں مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد بھی شامل تھی ایم پی اے رانا عارف اقبال ہرناہ، رانا عبدالرحیم، ملک سکندر لال ،خواجہ خلیل عرف کالا بٹ. چوہدری نوید بھٹی، شہباز پہلوان اور دیگر نے شرکت کی اور اظہار تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالی اپنے جوارے رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین.
رانا عارف اقبال ہرناہ اور خواجہ خلیل عرف کالا بٹ نے کہا کہ مرحوم ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے اور علاقے کی فلاح و بہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں