Leading journalist and social figure President Gulf Zone Zahid Sharif 183

معروف صحافی و سماجی شخصیت صدر گلف زون زاہد شریف نے راجہ واجد حسین کو اوورسیز پاکستانیوں کا صدر انٹرنيشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان بننے پر دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارک بادپیش

سٹاف رپورٹ : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

معروف صحافی و سماجی شخصیت صدر گلف زون زاہد شریف نے راجہ واجد حسین کو اوورسیز پاکستانیوں کا صدر انٹرنيشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان بننے پر دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارک بادپیش کی ہے. اس موقع پر زاہد شریف نے کہا کہ راجہ واجد حسین ہر دلعزیز شخصیت ہیں انھوں نے صحافیوں بھائیوں کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے نا صرف آواز بلند کی ہے بلکہ اس کے حل کے لئے میدان عمل میں بھی نظر آتے ہیں. راجہ واجد حسین کی بھاری اکثریت سے کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اوورسیز صحافیوں کو ان پر بھر پور اعتماد ہے کہ وہ ہمارے مسائل کے حل کروا سکتے ہیں.
گلف زون کے صحافیوں کو بھی ان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں.
ان شاء اللہ جلد انھیں سعودی عرب کے دورے کی دعوت بھی دی جائے گی.
اس موقع پر انہوں نے مرکزی صدر انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان سردار ممتاز انقلابی کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں