Last night from Lahore, there was a big police operation at Mehmood Buti Interchange 139

لاہور سے گزشتہ شب محمود بوٹی انٹر چینج ناکہ پر پولیس کی بڑی کارروائی

ایچ ایم فیاض بیورو چیف پنجاب پی این پی نیوز چینل لاہور

خبر شامل کرتے ہیں لاہور سے گزشتہ شب محمود بوٹی انٹر چینج ناکہ پر پولیس کی بڑی کارروائی
ناکہ پر موجود پولیس نے منشیات کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی
ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
لاہور سیالکوٹ موٹر وے ناکہ پر موجود ڈیوٹی انچارج اے ایس آئی نصیر احمد اور پولیس اہلکاروں نے مخبر کی
اطلاع پر لاہور سے آنے والی کرولا گاڑی کو روک تلاشی لینا چاہی فیصل قریشی نامی کار سوار سب کچھ
گاڑی میں چھوڑ کر فرار ہونے کامیاب ہوگیا
پولیس نے جب گاڑی کو مکمل چیک کیا تو گاڑی سے مظفر آباد کے رہائشی کار سوار فیصل قریشی
کے مشکوک دستاویزات اور سولہ کلو چرس برآمد ہوئی
پولیس نے 16 کلو چرس کے پیکٹ شناختی کارڈ اور دیگر کاغذات قبضے میں لیکر تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ درج کر لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں