سٹاف رپورٹ : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سکردو جگلوٹ شاہراہ دو مقامات پر بند ہو گئی ہے.
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سکردو جگلوٹ شاہراہ روندو میں دو مقامات پر بند ہوئی ہے جس کے باعث سینکڑوں سیاح اور مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں جبکہ سکردو شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں.
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سکردو جگلوٹ شاہراہ روندو میں دو مقامات پر بند ، سینکڑوں سیاح پھنس گئے ۔ دوسری جانب ناران، لولوسر اور بابو سر ٹاپ پر برفباری ہوئی جس سے موسم شدید سرد ہو چکا ہے ، ناران اور بابو سر ٹاپ کو سیاحوں کیلئے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے.
دوسری جانب مظفر گڑھ میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دو بھائی لقمہ اجل بن گئے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بارشوں کے باعث بوسیدہ چھت گر گئی جس سے تین بچے زخمی ہو گئے.
186