Kotli Loharan West Mohalla Nakhwal police station 202

تھانہ کوٹلی لوھاراں مغربی محلہ نکھوال اندھا دھند فائرنگ. فائرنگ اتنی شدید تھی کہ لوگ نماز تراویح پڑھتے ہوئے گھبرا گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کھول اکٹھے کر لئے مگر مقدمہ ابھی تک درج نہ ہو سکا۔ مجھے انصاف کیوں نہہں مل رہا سائلہ کا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سوال؟؟؟؟

کوٹلی لوہاراں(کامران سلہری ، تازہ اخبار، ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کوٹلی لوہاراں مغربی کی سائلہ مریم نواز دختر ندیم اقبال مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر کے دروازے پر مورخہ 16 اپریل 2022 بوقت ساڑھے آٹھ بجے دروازے پر دستک ہوئی تو میں نے دیکھا کہ میرا سابقہ شوہر ملک واجد اپنے ساتھیوں ملک وجاہت ۔ ملک حسن کے ساتھ مسلح آتشیں اسلحہ مجھے دیکھتے ہی غلیظ گالیاں دینے لگے میں نے دروازہ بند کر دیا مگر ملزمان نے میرے گھر کے دروازے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جو میں اور میری والدہ خوش قسمتی سے بچ گے۔ میں نے تھانہ کوٹلی لوہاراں دخواست دی مگر آج 18 دن گزر گئے متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کھول تو اکٹھے کر لئے مگر کوئی قانونی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی ملزمان گرفتار ہوئے
تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ ہموں گکھڑ اور شیر پور میں بھی فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں مگر کسی کی بھی کوئی ایف آئی آر درج نہ ہوسکی اور نہ ہی ملزمان گرفتار ہوئے
سائلہ نے
وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او سیالکوٹ سے انصاف کی اپیل کی ہے.

   کوٹلی لوہاراں مغربی کی سائلہ مریم نواز دختر ندیم اقبال مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

کوٹلی لوہاراں مغربی کی سائلہ مریم نواز دختر ندیم اقبال مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں