رپورٹ کامران سلہری : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں میں مشہور فیصل سنیارا کی دکان پر ڈکیٹی کے جرم میں پولیس تھانہ کوٹلی لوہاراں کے ایس ایچ او مدثر یعقوب۔ ASi وقاص۔ ASiصدین۔ ASi یعقوب بٹ پر مشتمل ٹیم نے دو ماہ کی محنت مشقت سے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی 24 وارداتوں میں ملوث خطرناک 2 ڈکیت گینگ کے 07 ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے.
دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ نقدی 4 لاکھ 70 ہزار روپے، 03 عدد موٹر سائیکلیں. ناجائز اسلحہ 3 عدد پسٹل برآمد کر لیے۔ خطرناک
ملزمان نے دوران شنخت پریڈ اپنا نام و پتہ اشفاق لال دین آف پسرور۔ علی احمد ولد رشید کوٹلی لوہاراں مغربی۔ کاشف انوار عرف چاچا آف لیہ۔ منور حسین تھراج آف حافظ آباد۔ ساجد رفیق سکنہ شیخوپورہ۔ محمد سجاد عرف بلال سکنہ ڈھپئی۔ آصف جاوید ولد غفور احمد سکنہ نکھووال بتایا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او فیصل کامران نے پولیس ملازمین کے لیے انعام اور سرٹیفکٹس کا اعلان کیا ہے۔
243