Kotli Loharan police station blind murder mystery solved 189

تھانہ کوٹلی لوہاراں اندھے قتل کا معمہ حل رقیب قاتل نکلا پولیس نے ملزم کو ٹریس کر کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

کامران سلہری۔۔۔۔۔نمائندہ کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل چڈیالہ کے رہائشی محنت کش غلام عباس کو کام سے گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے شاہراہ عام پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا تھا

ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران نے اندھے قتل کے اندوہناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو فوری ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

ڈی ایس پی صدر سرکل رانا طارق ندیم طارق کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں مدثر بریار نے ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے اندھے قتل کے ملزمان علی حمزہ ولد ذاکر حسین قوم ملک سکنہ ملچان اور زین علی ولد سرور قوم ملک ساکن دھنی چند کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم علی خمزہ جو کہ ایک ٹانگ سے معذور ہے اور مقتول غلام عباس دونوں ایک ہی خاتون سے شادی کرنے کے خواہشمند تھے جس کی رقابت کی وجہ سے علی خمزہ نے غلام عباس کو راستہ سے ہٹانے کیلیے دوست زین علی کے ساتھ ملکر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا.

اندھے قتل میں ملوث سفاک ملزم کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے اطمینان کا سانس لیتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے جبکہ ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران نے اندھے قتل کے پچیدہ معمے کو مختصر عرصہ میں حل کرنے پر پولیس ٹیم میں شامل افسران کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں