کامران سلہری ۔ کوٹلی لوہاراں
تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس ان ایکشن ،قانون شکن۔عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون کے بعد شیر پور سے سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم شہروز اور مسمی رضوان اور مدثر کے خلاف شراب فروشی کا مقدمات درج کر لئے گئےاس موقع پر ایس ایچ او کوٹلی لوہاراں شہباز رضا بھلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ جرائم پیشہ لوگ معاشرتی ناسور ہوتے ہیں جو اپنے وقتی فائدہ کے لیے ہمارے ملک کی نسلوں کو تباہ و برباد کر دیتے ہیں۔ ہم پولیس والے اپنے فرائض سے اگاہ ہیں کسی جرائم پیشہ عناصر کو معافی نہیں ملے گی۔ ڈی پی او کی ہدائت کے مطابق ان کے خلاف دبنگ ایکشن لیا جاۓ گا۔
