(رپورٹ کامران سلہری نمائندہ کوٹلی لوہاراں- تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)
کوٹلی لوہاراں تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس نے شراب بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔ دو سو لیٹر شراب برآمد.تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس کا ایس ایچ او کوٹلی لوہاراں شہباز رضا بھلی کی نگرانی میں موضع بہلول میں۔حفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں پر اللہ دتہ نامی ملزم سے تقریباً 200لٹر خالص شراب اور سینکڑوں لٹر کچی شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او رضا بھلی کے مطابق ملزم۔عرصہ دراز سے شراب کا کارخانہ چلا رہا تھا۔ اور یہ کھیپ عید کے موقع پر سپلائی کے لئے تیار کی جا رہی تھی۔ پولیس نے مزید بتایا ملزم کی اطلاع پر مزید کاروائیاں متوقع ہیں۔